حکومت نے کرپشن کے خلاف عدم برادشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، زاہد حامد
انسداد بد عنوانی کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے بھر پور انداز میں کام کر رہے ہیں،سارک ممالک میں کرپشن سمیت دہشت گردی ، قانون کی حکمرانی ،منشیات کی سمگلنگ اور سائبر کرائمز بڑے چیلنجز ہیں ، کرپشن کے خاتمے کے لئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کا قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام دوروزہ سارک اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب
پیر 26 ستمبر 2016 15:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرپشن کے خلاف عدم برادشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور انسداد بد عنوانی کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے بھر پور انداز میں کام کر رہے ہیں،سارک ممالک میں کرپشن سمیت دہشت گردی ، قانون کی حکمرانی ،منشیات کی سمگلنگ اور سائبر کرائمز بڑے چیلنجز ہیں ، کرپشن کے خاتمے کے لئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی،وہ یہاں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے دوروزہ سارک اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ، کانفرنس میں سارک ملکو ں کے انسداد بدعنوانی اداروں کے حکام شریک ہیں۔
بنگلہ دیش اور افغانستان کی طرف سے کانفرنس میں شرکت کے لئے وفود نہیں بھیجے گئے ،افتتاحی سیشن سے چئیر مین نیب قمر زمان چوہدری اور نیپال کے وفد کے سربراہ نے بھی خطاب کیا،کانفرنس کے اختتام پرمستقبل کے لائحہ عمل کے لئے مشتر کہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ،وفاقی وزیرزاہد حامد خان نے کہا ہے کہ نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،حکومتی پالیسیوں سے 3سال میں پاکستان کی بین الاقوامی رینکنگ بہتر ہوئی،پاکستان بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سارک ممالک کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.