لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی قبل از بلوغت شادی بارے سیمینار (کل) ہو گا

پیر 26 ستمبر 2016 14:53

لاہور۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 ستمبر۔2016ء ) پاکستان گلوبل انیشیٹیوفار لااینڈجسٹس چیپٹر، ایس ایس ڈی او، ایزان فاونڈیشن اور سوس ایمبیسی کے باہمی تعاون سے" بچوں کی قبل از بلوغت شادی' صحت پر اثرات اور قانونی پہلووں پر جائزے" کے حوالے سے سیمینار (کل) منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال میں منعقد ہو گا جس میں ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ، ممبران صوبائی اسمبلی عظمی بخاری، سعدیہ سہیل ، سردار شیر علی گورچانی، فرید پراچہ ، صدرلاہور ہائیکورٹ بار رانا ضیاء عبدالرحمن، جنرل سیکرٹری انس غازی، چئیرمین پی جی آئی مخدوم وسیم قریشی ایڈوکیٹ، ایگزیٹو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی ا و سید کوثر عباس، شہنیلہ ناز، عظمی نوازایڈوکیٹ ، ٹی وی اینکر بیرسٹر فواد چوہدری ،بینش سلیم و دیگر پینل ڈسکشن کرتے ہوئے اظہار خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں مختلف ،سیاسی، سماجی، مذہبی، سرکاری تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔