صوبائی خا تون محتسب پنجاب کی ویب سائٹ کا اجراء

پیر 26 ستمبر 2016 14:53

لاہور۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 ستمبر۔2016ء ) خاتون محتسب پنجاب کے ادارے نے اپنی سرکاری ویب سائٹ لانچ کر دی۔ اس ویب سائٹ WWW.ombudsperson.punjab.gov.pk کے ذریعے اب خواتین براہ راست اپنی شکایات آن لائن درج کرا سکتی ہیں۔ یہ ویب سائٹ خواتین کو کام کرنے والی جگہ پر حراسانگی کے ایکٹ مجریہ 2010 ء کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ اس ویب سائٹ کے ذریعے خواتین صوبائی خاتون محتسب کے دائرہ کار، انکوائری کے طریقہ کار اور اپنی شکایات درج کروانے کے طریقہ کے بارے میں بھی مکمل آگاہی حاصل کر سکتی ہیں۔صوبائی خاتون محتسب کا ادارہ خواتین کو کام کرنے والی جگہ پر حراساں کرنے کے خلاف تحفظ کے قانون مجریہ 2010 کے تحت قائم کیاگیا ہے تاکہ خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اس ادارے کا مقصد خواتین کو کام و الی جگہوں پر محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرناہے تاکہ وہ بغیر کسی ذہنی دباؤ کے اپنا کام سرانجام دے سکیں۔اس ادارے کی ویب سائٹ لانچ ہونے سے اب خواتین کے لئے مزید آسانیاں پیداہوگئی ہیں۔ خواتین اب اس ویب سائٹ پر اپنے حقوق اور ان کے تحفظ کے بارے میں بنائے گئے قانون کے متعلق تفصیل سے آگاہ ہوسکتی ہیں۔ جلد ہی وہ اپنی شکایات آن لائن درج کرواسکیں گی ۔اس ویب سائٹ کی افادیت سے دوردراز علاقوں کی خواتین بھی فائدہ اٹھا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :