پاکستان میں عالمی یوم سیاحت بھر پور انداز سے منایا جائے گا،ایم ڈی پاکستان ٹوررزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن

پیر 26 ستمبر 2016 14:35

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 ستمبر۔2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹوررزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی ) چوہدری عبدالغفور خا ن نے کہا کہ ہے کہ عالمی یوم سیاحت بھرپور انداز میں منانا ملک میں سیاحت کے فروغ کی طرف مثبت قدم بڑھانا ہے ‘شاندار ماضی اور روشن مستقبل پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم سیاحت بھر پور انداز سے منایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حسین اور دلکش پہاڑی مقامات ‘قدرتی جھیلیں ‘سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں ‘رواں سال ملکی اور غیر ملکی سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے ہوٹلوں اور موٹلز کی حالت زار کوبہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :