بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پیر 26 ستمبر 2016 14:24

فیصل آباد۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 ستمبر۔2016ء ) پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ ، قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئر مین ، بابائے جمہوریت اور ملک کے ممتاز بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی برسی پیر کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے تمام شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاگیاجبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں بابائے جمہوریت کی ملک و قوم ، آمریت کے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالا دستی کیلئے طویل و تاریخ ساز سیاسی جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

بابائے جمہوریت نے عملی سیاست کا آغاز 1930ء میں کیا وہ پہلی بار مجلس احرار کے پلیٹ فارم سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ نواب نصراللہ نے اپنی پوری زندگی سیاسی کے میدان میں بسرکی ۔

متعلقہ عنوان :