عوامی نیشنل پارٹی نے اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : عوامی نیشنل پارٹی نے اکتوبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کی گئی وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صوابی میں احتجاج کی قیادت اسفند یار ولی خان کریں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور ، کراچی اور کوئٹہ میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ زاہد خان نے کہا کہ احتجاج کر کے وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے وعدے یاد دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :