آئی ایس آئی ایک خونخوار خفیہ ایجنسی ہے جس سے ان کے باس بھی ڈرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک اور مضحکہ خیز ویڈیو سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 14:07

آئی ایس آئی ایک خونخوار خفیہ ایجنسی ہے جس سے ان کے باس بھی ڈرتے ہیں۔ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : بھارت کی پاکستان کے جنگ سے متعلق خبروں کے بعد بھارتی میڈیا نہایت مضحکہ خیز خبریں اور رپورٹس نشر کر رہا ہے۔ حال ہی میں بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہوئی ایک رپورٹ میں بھارتی میزبان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ایک خونخوار خفیہ ایجنسی ہے جس سے اس کے باس بھی ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

(جاری ہے)

میزبان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل آئی ایس آئی کو امریکہ کی مدد بھی حاصل تھی لیکن اب وہ بات نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے آپریشن کےبعد آئی ایس آئی کا رتبہ کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کا دبدبہ کئی دہشتگرد تنظیموں پر بھی ہے۔ اور آئی ایس آئی کئی مرتبہ پاکستانی حکومت کو فیصلے لینے سے بھی روک دیتی ہے۔ میزبان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ہی وہ ایجنسی ہے جو کبھی نہیں چاہتی کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین تعلقات بہتر ہوں، بھارتی میڈیا کی یہ رپورٹ آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :