روسی میڈیا نے بھارتی افواج کی تیاری کا پول کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 14:00

روسی میڈیا نے بھارتی افواج کی تیاری کا پول کھول دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) :روسی میڈیا نے بھارتی افواج کی تیاری کا پول کھول دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ ملاقات میں بھارت کی تینوں افواج کے سربراہان نے اپنے ہاتھ کھڑے کر دئے ہیں۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج پاکستان سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔ بھارتی ائیر چیف نے مودی کو بتایا کہ بھارت ابھی پاکستان سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی لڑاکا طیارے جنگ کے قابل ہی نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے جنگ کے لیے نا مکمل تیاری پر اسرائیل کے سامنے مدد کے لیئے ہاتھ بھی پھیلا دئے ہیں۔ دوسری جانب اڑی حملے کے بعد پانی پہلی تقریر میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی بار بار پسینہ صاف کرتے اور پانی پیتے رہے، ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ روسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :