پیمرا نے پاکستان کے ریڈیو چینلز کو 90 فیصد پاکستانی مواد نشر کرنے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 13:50

پیمرا نے پاکستان کے ریڈیو چینلز کو 90 فیصد پاکستانی مواد نشر کرنے کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان کے تمام ریڈیو اسٹیشنز کو 90 فیصد پاکستانی مواد نشر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پیمرا کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریڈیو چینلز کو ہدایات کی گئی ہے کہ ایک مختص حد سے زیادہ بین الاقوامی مواد نشر نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈیوچینلز 90 فیصد پاکستانی جبکہ 10 فیصد بین الاقوامی مواد نشر کرنے کے پابند ہوں گے۔

ہدایت نامے کے مطابق پورے دن میں پاکستانی ریڈیو چینلز 2 گھنٹے اور 24 منٹ کے لیے پاکستان کے علاوہ مواد کو نشر کر سکیں گے۔ پیمرا کے مطابق اس ہدایت نامے کی 15 اکتوبر کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :