ون ڈے سیریزمیں کامیابی قومی ٹیم کی رینکنگ بہتربناسکتی ہے جو موجودہ حالات میں نا گزیر ہے‘ کامران اکمل

پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا تو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کیا جا سکتا ہے

پیر 26 ستمبر 2016 13:43

ون ڈے سیریزمیں کامیابی قومی ٹیم کی رینکنگ بہتربناسکتی ہے جو موجودہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی میچوں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور انہیں آخری میچ میں بھی ایسے ہی مورال کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں کامران اکمل نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے عالمی چمپئن کے خلاف جو کارکردگی پیش کی وہ قابل تعریف ہے ۔

دو میچوں میں کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اگر پاکستانی ٹیم نے کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا تو ضرور کلین سویپ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشکل دورے کرنے ہیں۔ون ڈے سیریزمیں کامیابی قومی ٹیم کی رینکنگ بہتربناسکتی ہے جو موجودہ حالات میں نا گزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :