بالی ووڈ‘سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں فواد خان کو کاسٹ کئے جانے کی خبروں کی تردید

پیر 26 ستمبر 2016 13:39

بالی ووڈ‘سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں فواد خان کو کاسٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) بالی وڈ ہدایت کار نیتن ککڑ نے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کو کاسٹ کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار نیتین نے کہا کہ انہوں نے اب تک فواد خان کو فلم کے لیے سائن نہیں کیا، اس بارے میں خبروں کے ذریعے پتہ چلا اور مجھے اس بات پر حیرانی ہوئی، میں ایک فلم پر کام کرنے جارہا ہوں جس کی پروڈکشن سلمان خان دیں گے، فی الحال کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے اور ہم کئی اداکاروں سے رابطے میں ہیں۔

اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جگل بندی‘ میں فواد خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس میں ان کے ہمراہ انیل کپور بھی موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیتن کا کہنا تھا کہ فنکار کا تعلق کسی مذہب یا ملک سے نہیں ہوتا، فنکار امن پسند ہوتے ہیں، چاہے کرکٹ ہو، فلمیں یا موسیقی ان سب کے ذریعے صرف امن ہی پھیلایا جاتا ہے، اگر ان پر پابندی عائد کردی گئی تو امن کی آخری امید بھی ختم ہوجائے گی، جو کچھ باقی ہے وہ فنکاروں کی وجہ سے ہی ہے، اگر سب کچھ سیاست دانوں کے پاتھوں میں چھوڑ دیا گیا ہوتا تو اب تک سب تباہ ہوجاتا‘۔

واضح رہے کہ ایم این ایس جماعت نے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور ہدایت کار کرن جوہر کو بھی اپنی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

متعلقہ عنوان :