Live Updates

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن رانجھا جرنلسٹ پروٹیکشن عملدرآمد کمیٹی کے سربراہ مقرر

کمیٹی جرنلسٹ کے تمام تر حقوق کیلئے کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کریگی،صحافی و صحافتی اداروں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگی

پیر 26 ستمبر 2016 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن رانجھا کو جرنلسٹ پروٹیکشن کی عملدرآمد کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا،کمیٹی جرنلسٹ کے تمام تر حقوق کیلئے کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کرے گی اور صحافی و صحافتی اداروں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن رانجھا کو جرنلسٹ پروٹیکشن کی عملدرآمد ی کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے ،کمیٹی جرنلسٹ کے تمام تر حقوق کیلئے کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کرے گی اور صحافی و صحافتی اداروں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن رانجھا نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہدایت کی تھی کہ صحافی اور صحافتی اداروں کے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں۔،وزیراعظم نوازشریف اور مسلم لیگ ن آزادی صحافت کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں،آزادمیڈیا کیلئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے،حکومت صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات