وزیر اعظم کا حکم ہے کہ را ئیونڈ مارچ کے راستوں میں ن لیگ کا کو ئی کارکن نہیں آئے گا،رانا ثنااﷲ

صوبائی وزیر قا نون را نا ثناا ﷲ خا ں کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 13:22

وزیر اعظم کا حکم ہے کہ را ئیونڈ مارچ کے راستوں میں ن لیگ کا کو ئی کارکن ..

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) صوبائی وزیر قا نون را نا ثناا ﷲ خا ں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوا شریف کا حکم ہے کہ را ئیونڈ مارچ کے راستوں میں ن لیگ کا کو ئی کارکن نہیں آئے گا، اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کیے جا ئیں ،عمران خان نے را ئیونڈ میں 5لا کھ افراد جمع کر نے کا دعوی کیا ہے وہ 2لاکھ افراد کو بھی لیں آئیں تو بڑی بات ہے، اگر 2لاکھ افراد کو را ئیونڈ لا نے میں بھی نا کام رہے تو30ستمبر کی رات پا گل خان اور شیخ شیطان قوم سے معا فی ما نگ کر آرام سے گھر بیٹھ جا ئیں، عمران اکیلا ہی چلا تھا اور اب اکیلا ہی رہ جا ئے گا 2018،کے الیکشن کے بعد اسکا حال اصغر خان جیسا ہی ہو گا ،جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے استعفے کے با رے میں انہوں نے کہا تسنیم نورانی ہو یا وجیہ الدین کو ئی بھی سمجھ دار پا گل خان کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ہم انکو کرا یہ بھی دیں گے اور سواری بھی مگر پھر بھی لوگ نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کے حلات نا گزیر ہیں۔ وقت کا تقا ضا ہے کہ تمام سیا سی قوتیں مل کر قو می معا ملات پر حکو مت کا ساتھ دیں۔ حکو مت کے ہا تھ مضبو ط کریں تا کہ دشمن قوتوں کو فوج عوام اور سیا سی جما عتوں کی طرف سے مثبت پیغام جا ئے۔ انہوں نے کہا حکو مت بلدیا تی نظام کو جلد مکمل کر نا چاہتی ہے تا کہ منتخب نما ئندے عوام کی خد مت کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :