Live Updates

ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اﷲ مستعفی

امجد اﷲ خان ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے قبل تحریک انصاف میں شامل تھے

پیر 26 ستمبر 2016 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اﷲ خان مستعفی ہوگئے ۔ امجد اﷲ خان نے اپنی استعفے میں کہا ہے کہ وہ بانی تحریک اور ایم کیوایم کے وفا دار ہیں، موجودہ حالات میں فاروق ستار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ، اس لیے اپنے عہدے اور ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امجد اﷲ خان ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے قبل تحریک انصاف میں شامل تھے اور این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے تاہم پولنگ سے ایک روز قبل وہ پارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات