ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، کراچی کے بعض علاقوں میں والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

پیر 26 ستمبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) ملک کے مختلف شہروں میں پیر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائے گے، پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، کراچی غربی کے بعض علاقوں میں والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

پاکستان کے کئی شہروں میں انسداد پولیو مہم کو آغاز ہوگیا ۔ انسداد پولیو مہم کے سفیر سلمان احمد کے مطابق ملک بھر میں بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جارہی ہے۔اسلام آباد میں پولیو مہم کو افتتاح میئراسلام آباد شیخ انصر نے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیئے تمام ضروری انتظامات کرلیئے گئے ہیں۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرزکو انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اعجاز شاہ نے کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیو کے انوائرمینٹل سیمپلز منفی آرہے ہیں جس کے باعث پولیو مہم کو چھ روزہ کیا گیا تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے ،کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ضلع غربی سے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی شکایات موصول ہورہی ہیں جس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یاد رہے کہ رواں سال صوبے بھر سے چار اور کراچی سے پولیو کا ایک مریض سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ان بچوں کو اس موذی بیماری سے چھٹکارا مل سکیں۔ ایمر جنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے کوآ رڈینٹر کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا جس کے لئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ،شہر بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قائم پولیس چیک پوسٹوں پرسکیورٹی کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئیں ہیں۔

ملتان میں بھی تین روزہ پولیو مہم کے آغاز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے یلوے اسٹیشن ، بس اسٹاپ اور دیگر عوامی مقامات پر پولیو سے بچاؤ قطرے پلانے کے اسٹالز لگادئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :