Live Updates

حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا آئین ہمیں پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت کو وضع پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا آئین ہمیں پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے،اگر پاکستان کے ادارے ہمیں انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس ایک راستہ ہے،وہ ہے سڑکوں پر احتجاج کرنا،اگر نوازشریف کی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹیں ڈالیں گئیں تو ردعمل آئے گا وہ نوازحکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔

پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی حکومت میں وضع پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا آئین ہمیں پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے،اگر نوازشریف کی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹیں ڈالیں گئیں تو ردعمل آئے گا وہ نوازحکومت برداشت نہیں کرسکے گی،اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو ہم ہر وہ کام کریں گے جس کی آئین میں اجازت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہوگی اتنی ہی زیادہ ملک میں غربت ہوگی،مزدوروں اور کسانوں پر جو ظلم ہوا ہے اس کے پیچھے کرپشن ہے،پاکستانی ادارے ہمیں انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس ایک راستہ ہے وہ ہے سڑکوں پر آنا اور پرامن احتجاج کرنا۔عمران خان نے کہا کہ 30ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے،پانامہ لیکس معاملے پر تمام جماعتیں اکھٹی ہیں،عوام پاکستان کی غربت اور تباہی کی وجہ جان چکے ہیں،وجیح الدین نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں تو یہ انکا حق ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات