بابر اعوان نے اڑی حملے میں خود بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دکھا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 13:12

بابر اعوان نے اڑی حملے میں خود بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دکھا دئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : بابر اعوان نے اڑی کیمپ حملے میں خود بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دکھا دئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو دہشتگرد قوم ، ریاست یا فوج کے طور پر پیش کرنے کے لیے کافی دیر سے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن اور اس میں جو ہائی کمشنر موجود ہیں وہ سفارتخانے میں ہی ہیں لیکن باقی عملے نے اپنے بیوی اور بچوں کو واپس بھیج دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی سفارتکار عملے کے 42زائد بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم تھے جن میں سے 37بچوں نے اسکول چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے۔ جولائی سے اگست کے درمیان بھی سفارتخانے کے 32 خاندان بھی پاکستان چھوڑ کر واپس بھارت جا چکے ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اڑی حملے سے قبل ہوا جس سے صاف ظاہر ہے کہ ان تمام لوگوں کو اس بات کا علم تھا کہ ہم کچھ کرنے والے ہیں اسی لیے اتنے بڑی پیمانے پر ہجرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :