ٹیرف تنازعہ :حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 26 ستمبر 2016 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) پاور ریگولیٹرز کی ضد سے مایوس ہو کر حکومت نے نندی پور پروجیکٹ کے لئے نیپرا ٹیرف پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹس میں ایک سینئر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی اور پاور کمپنیوں نے تمام ریگولیٹری اداروں کو آزمایا ہے تاکہ نندی پور ٹیرف کے اصلی لاگت کو حاصل کیا جا سکے نیپرا نے اصل لاگت پر تمام ٹیرف کے اضافے کو بلاک کر دیا تھا اور یہاں تک نظرثنای کی درخواستیں بھی مسترد کر دی تھیں ۔

(جاری ہے)

عہدیدار نے کہا کہ ہم نے نیپرا ٹیرف کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ضروری ہدایات نادرن پاور جنریشن کمپنی لمٹیڈ کو دے دی گئی ہیں ۔