وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ پولیو مہم شروع

اسلام آباد 2000ء سے پولیو فری سٹی ہے، پولیو مہم میں اچھے نتائج دینے والوں کو انعام اورخراب کارکردگی دکھانے والوں سے بازپرس کریں گے،میئراسلام آباد شیخ انصر کی گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 12:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیرز نے وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ پولیو مہم کاافتتاح ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے مہم کا افتتاح کیا ،افتتاحی تقریب ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوئی،مہم کے افتتاح کے موقع مئیر اسلام آباد نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے،پولیو مہم اسلام آباد میں تین روز تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران ایک لاکھ چالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر شیخ انصر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے کا فیصلہ کیا ہے،26سے 29 ستمبر تک جاری اس مہم میں ایک لاکھ چالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتیں گے، پولیو مہم کے لئے اسلام آباد کو 21 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے،پولیو مہم کے لیے 600 ٹیمیں بنائی گئی ہیں، پولیو مہم میں اچھے نتائج دکھانے والوں کو انعام دیں گے، خراب کارکردگی دکھانے والوں سے بازپرس کریں گے،اسلام آباد 2000ء سے پولیو فری سٹی ہے، اسلام آباد ہیلتھ سٹی پراجیکٹ کو دو سال میں مکمل کریں گے، چیئرمین سی ڈی اے بننے کے بعد میٹروپولٹین کو بھی برابر وقت دے رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :