اسلام آباد ہائیکورٹ میں خلاف ضابطہ تقرریاں کالعدم قرار

فیصلے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بھائی ادریس کاسی بھی فارغ

پیر 26 ستمبر 2016 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خلاف ضابطہ تقرریاں کالعدم قرار دے دیں۔جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 73ملازمین کی خلاف ضابطہ تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی، عدالت عظمٰی نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 16مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں خلاف ضابطہ تمام تقرریاں کالعدم قرار دے دیں ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 150 کے قریب ملازمین پر لاگو ہوگا، فیصلے کا اطلاق 2011 سے آج تک کی بھرتیوں پر ہوگا، فیصلے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بھائی ادریس کاسی بھی فارغ ہوں گے جو کہ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرارتعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :