انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 12:48

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء): کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت تین مقدمات میں منظور کی گئی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات جبکہ ایک مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔ عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25، 25 ہزار روپے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔