دبئی: ویزٹ ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے: ایمیگریشن حکام

پیر 26 ستمبر 2016 12:39

دبئی: ویزٹ ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے: ایمیگریشن حکام

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): ہر سال متعدد افراد ویزٹ ویزے پر دبئی جاتے ہیں ۔لیکن ان میں سے بہت سے ایسے افراد ہوتے ہیں .جو یہ سمجھتے ہیں کہ ویزٹ پر جا کر کام ڈ ھو نڈ لیں گے اور پھر ویزٹ ویزے کو تبدیل کروا کر کسی کمپنی میں کام کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

دبئی ایمیگریشن کے اعلی حکام نے ایک بار پھر بارور کرایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق کوئی بھی فرد ویزٹ ویزے پر آ کر اپنے ویزے کو ورکنگ ویزے میں تبدیل نہیں کروا سکتا ۔

اگر اس کو کسی کمپنی نے کام کی آفر کر دی ہے تو اس کو پہلے اپنے وطن جانا ہو گا.پانے ملک سے مذکورہ کمپنی کی طر ف سے جاری کیے گئے ورکنگ ویزے پر دبارہ دبئی میں آ کر کام کرنے کی اجازت ہو گی۔اسکے علاوہ اگر ایک ویزہ ایک مالک کے نام ہے تو اسکی دستخط شدہ ا جازت نامے کے بغیر وہ کسی دوسرے جگہ پے کا م نہیں کر سکتا۔