تفریح گاہوں میں سکیورٹی کے حوالے سے تحریک التوئے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

عجائب گھر کی عمارت پرڈیڑھ ماہ قبل آسمانی بجلی گرنے سے 41 سکیورٹی کیمرے خراب ہو گئے جنہیں تاحال فعال نہیں کیا جا سکا

پیر 26 ستمبر 2016 12:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف نے تفریح گاہوں میں سکیورٹی کے حوالے سے تحریک التوئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔ رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوئے کار میں کہا گیا ہے کہ ایک اخبار کی21ستمبر 2016 کی خبر کے مطابق لاہور عجائب گھر کے 41 سکیورٹی کیمرے خراب ہو گئے ملک کا سب سے بڑا اور پرانا عجائب گھر سکیورٹی رسک بن گیا۔

(جاری ہے)

عجائب گھر کی عمارت کی ایک برجی پر تقریباً ڈیڑھ ماہ قبال آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 41 سکیورٹی کیمرے خراب ہو گئے جنہیں تاحال فعال نہیں کیا جا سکا۔ عجائب گھر میں سکیورٹی گارڈز کی 10 اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں جن پر بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے بھی سکیورٹی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور عجائب گھر میں نئی عمارت کی تعمیر کا کام روکنے کی وجہ سے احاطہ میں گندگی اور تعمیراتی سامان بکھرا پڑا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عجائب گھر میں اپ گریڈیشن پی سی ون کا کام بھی سست روی کا شکار ہے لاہور میوزیم میں افسروں کی اکثر اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں۔