شارجہ:خاتون کی تصاویر بیس بک پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دینے والے کو 250,000درہم جرمانہ

پیر 26 ستمبر 2016 12:27

شارجہ:خاتون کی تصاویر بیس بک پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دینے والے کو 250,000درہم ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): شارجہ کی شریعہ کورٹ نے اماراتی شخص کو ایک خاتون کی تصاویر فیس بک پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دینے پر 250,000درہم جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

خاتون نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اماراتی شخص نے اسے ایس ایم ایس کیا تھا کہ چونکہ خاتون نے اس کی بے عزتی کی ہے اسلیئے وہ اس کی نجی تصاویر فیس بک پر اپلوڈ کر دیگا۔ تا کہ اس کی بھی بے عزتی ہو ۔ خاتون نے کہا کہ اس کی اماراتی شخص کے ساتھ دوستی ہوئی تو اس نے اپنی نجی تصاویر اماراتی شخص کو بھجوادیں لیکن اماراتی شخص نے آپس میں رنجش ہونے کے بعد اس کی تصاویر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے دی۔ عدالت نے اپنا فیصلہ دیتے امارتی شخص کو 250,000درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔