کراچی پولیس کی کارروائیاں، 25 افراد زیرحراست،اسلحہ برآمد

پیر 26 ستمبر 2016 12:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ، رضویہ سے 2 ملزمان پکڑے گئے، پی آئی بی کالونی سے درجن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب سے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رضویہ کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ۔ دوسری جانب پی آئی بی کالونی کے علاقے کرنال بستی اور تربوز گراؤنڈ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن میں منشیات، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ادھر کینٹ اسٹیشن کے قریب فیریئر پولیس نے رہائشی ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :