لاہور،جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا

پیر 26 ستمبر 2016 12:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) جناح ہسپتال میں کانگو وائرس سے نوجوان ظہیر عباس دم توڑ گیا۔ لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا۔

(جاری ہے)

سولہ سال ظہیر عباس کو کانگو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر 15 ستمبر کو جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ مریض کے ٹیسٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں نمونے بھیجے گئے۔ جہاں اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ظہیر عباس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔