میانوالی،مسافر کوچ اور پک اپ وین میں تصادم، پانچ افراد جاں بحق،دوزخمی

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 26 ستمبر 2016 12:16

میانوالی،مسافر کوچ اور پک اپ وین میں تصادم، پانچ افراد جاں بحق،دوزخمی

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) میانوالی میں ایم ایم روڈ پر مسافر کوچ اور پک اپ وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ز رائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین مسافر زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج حادثے کا زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔