جمرود میں قبائلی عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، بھارت کیخلاف مظاہرہ

بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائیگا، قبائلی پاک فوج کے ہر اول دستے کا کام کرینگے،مظاہرین

پیر 26 ستمبر 2016 12:14

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود ٹیڈی بازار میں پاک فوج کے حق میں ہزاروں قبائل نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں مختلف ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق اور انڈیا کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قبائلی پاک فوج کے ہر اول دستے کا کام کریں گے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ 65ء کی جنگ میں بھی قبائلیوں نے پاک فوج کا ساتھ دیا تھا اور اگر اب بھی دشمن نے وطن عزیز کے خلاف کوئی ناپاک قدم اٹھایا تو قبائل سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :