چوہدری رحمت علی فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے چکلالہ کلب کو3-0 ہرا دیا

پیر 26 ستمبر 2016 12:13

چوہدری رحمت علی فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے چکلالہ کلب کو3-0 ہرا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) چوہدری رحمت علی فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے چکلالہ کلب کو 3-0 گول سے ہرا دیا،میونسپل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک نشتر کلب کو چکلالہ کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں نشتر کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، کھیل کے پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں نشتر کلب کے سفیان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں اقتدار نے دگنا کردیا اور 22 ویں منٹ میں ہارون کیانی نے گول کرکے مقابلہ 3-0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، چکلالہ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ کا مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے-

متعلقہ عنوان :