عجمان میونسیپیلٹی نے پارکنگ لاٹوں میں لمبے عرصے سے ترک کردہ 123 گاڑیاں ضبط کر لیں

پیر 26 ستمبر 2016 11:57

عجمان میونسیپیلٹی نے پارکنگ لاٹوں میں لمبے عرصے سے ترک کردہ 123 گاڑیاں ..

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): عجمان میونسیپیلٹی کے اہلکاروں نے کاروائی کی دوران پارکنگ پلازوں ، پارکنگ لاٹوں اور گلیوں میں ترک کر دہ اور ایک لمبے عرصے سے پڑی 123گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسیپلیٹی کے ایک اہلکار نے کہا کہ شہر کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیئے اس مہم کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیوں کہ یہ پرانی اور ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں شہر کے حسن کو گہنا کر دیتی ہیںَ انہوں نئے کہا کہ میونسیپیلٹی شہریوں کو بھی اس ضمن میں اقدامات کرنے کا کہہ رہی ہے تا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے۔

اس مہم کا مقصد یہ بھی ہے کہ غیر قانونی طور پر استعمال کی گئیں گاڑیوں کے بار ے میں بھی پتہ چل سکے۔ انہوں شہریوں سے درخواست کی کہ وہ لمبے عرصے کے لیئے گاڑیوں کو پارکنگ لاٹوں اور گلیوں میں نہ چھوڑیں نہیں تو ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔