ابو ظہبی: ٹیکسی ڈرائیوروں کو مہینے میں چار چھٹیاں لینی ضروری ہونگیں

پیر 26 ستمبر 2016 11:52

ابو ظہبی: ٹیکسی ڈرائیوروں کو مہینے میں چار چھٹیاں لینی ضروری ہونگیں

ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): ابو ظہبی ٹیکسی ریگولیٹری اتھارٹی ٹریفک کو بہتر بنانے کے لیئے ٹیکسی ڈرائیوروں کو ماہانہ چار چھٹیاں دینے پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔ ٹیکسی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ متعدد ٹیکسی ڈرائیور ماہانہ چار چھٹیاں نہیں لیتے لیکن اس قانو ن کے بن جانے سے انہیں چار چھٹیوں پر عمل کرنا ضروری ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈرائیوروں کی کوشش ہوتی ہے کہ چھٹی والے دن بھی ڈیوٹی کر کے پیسہ کمائیں جبکہ ایسا کرنے سے ان کی ذہنی صلاحیتوں پر فرق پڑتا ہے ۔زیادہ سٹریس کی وجہ سے آئے ٹیکسی ڈرائیوروں میں چڑ چڑا پن ہو جاتا ہے ۔ اس وقت ابوظہبی میں7,645ٹیکسیاں چلائی جا رہی ہیں۔ جن کو چھ کمپنیاں باقاعدہ طور پر چلا رہی ہیں۔ ان چھ میں سے تین کمپنیوں کے ڈرائیوروں نے ماہانہ چھٹیاں نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا تھا۔ جس کے پیش نظر اب ٹیکسی ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ چار چھٹیاں ضروری قرار دینے کے مسودے پر کام شروع کر دیاہے ۔