ایم کیو ایم کی ایگزیکٹو سینٹرل کمیٹی کے رکن مستعفی ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 11:37

ایم کیو ایم کی ایگزیکٹو سینٹرل کمیٹی کے رکن مستعفی ۔ ذرائع

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مستعفی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اللہ خان نے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

امجد اللہ خان کا کہنا تھا میں بانی تحریک اور ایم کیو ایم کا وفادار ہوں۔میں ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔ خیال رہے کہ امجد اللہ خان ایم کیو ایم میں شمولیت سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں تھے جو این اے 245 کے ضمنی انتخاب سے ایک دن قبل ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :