جمرود کے علاقہ میں‌ قبائلی عوام کا بھارت کے خلاف مظاہرہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 11:28

جمرود کے علاقہ میں‌ قبائلی عوام کا بھارت کے  خلاف مظاہرہ، پاک فوج سے ..

جمرود(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : جمرود کے علاقہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قبائلی افراد نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ جمرود کے علاقہ میں موجود ٹیڈی بازار نامی جگہ پر ہزاروں کی تعداد میں قبائلی افراد نے پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قبائلی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ موجود ہے۔ قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ جس طرح قبائلی عوما نے 1965ء میں پاک فوج کا ساتھ دیا تھا ٹھیک ویسے ہی اگر اب بھی ضرورت پڑی تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :