پاک بھارت کشیدگی ، سمجھوتہ ایکسپریس بحال کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 11:23

پاک بھارت کشیدگی ، سمجھوتہ ایکسپریس بحال کر دی گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : پاک بھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب سمجھوتہ ایکسپریس کی سروسز دوبارہ سے بحال کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سمجھوتہ ایکسپریس کی ٹرین معمول کے مطابق ہی لاہور سے بھارتی شہر دلی روانہ ہو گی۔ بھارتی ریلوے حکام نے پاک بھارت کشیدگی بڑھنے اور احتجاجی مظاہروں پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گذشتہ روز پاکستانی حکام کو سروس بند رکھنے کا مراسلہ ارسال کیا تھا۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ سروسز دوبارہ بحال کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :