پاکستانی اداکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

فلم ’’آفرین‘‘ کی شوٹنگ اکتوبر سے کینیڈا میں شروع ہو گی

اتوار 25 ستمبر 2016 23:57

پاکستانی اداکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25ستمبر۔2016ء) پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم ’’آفرین‘‘ کی شوٹنگ اکتوبر 2016ء سے اونٹاریو، کینیڈا میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ فلم تجربہ کار پروڈیوسر اور ڈایریکٹر آشیش چنانہ کی زیرِ قیادت بنائی جائے گی۔ یہ ایک سنسنی خیز کہانی ہے جو آج کے کشیدہ ماحول اور دہشت گردی کے خوف کے پس منظر میں جنم لیتی ہے۔ اس فلم کی کہانی آفرین کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوف زدہ عراقی پناہ گزین ہے۔ فلم کی کہانی آفرین کی پرانی پہچان اور نئی زندگی کے درمیان کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ عنوان :