باجوڑایجنسی، دو بھائیوں کے درمیان کمرے کے تنازع پر فائرنگ ،3 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

اتوار 25 ستمبر 2016 23:48

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) باجوڑایجنسی کے علاقہ ارنگ ولئی میں دو بھائیوں کے درمیان کمرے کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل علاقہ ارنگ ولئی میں گھریلوں تنازعے پر بھائی نے بھائی اور بھتیجے کو قتل کردیا جبکہ ایک اوربھتیجے کو زخمی کردیا۔

بھتیجے نے زخمی حالت میں جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چچا کو مارڈالا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل علاقہ ارنگ ولئی میں گھر میں کمرے پر تنازعے نے شدت اختیار کرلی۔ شاہ وسیل نے طیش میں آکر اپنے بھائی نعیم کو مارا پیٹا ۔ نعیم نے کلاشنکو ف سے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائی شاہ وسیل اور اس کے بیٹے اکرام کو قتل کردیا۔ جبکہ ایک اور بھتیجے عرفان کو زخمی کردیا۔عرفان نے زخمی حالت میں جوابی کاروائی کرتے ہوئے اپنے چچا نعیم کو قتل کردیا۔ زخمی عرفان کو علاج معالجے کیلئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیاگیاہیں ۔

متعلقہ عنوان :