Live Updates

ہمیں رائے ونڈ کا دفاع کر نا آتا ہے ‘گھروں پر حملہ کر نیوالوں کو نہیں چھوڑ یں گے ‘ وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیر علی

30ستمبر بھی گزر جائیگا اور عمران خان2018کے بعد بھی روتے رہیں گے ‘عمران خان جن کو چور کہتے رہے ان سے ہی ہاتھ ملا رہے ہیں‘رائے ونڈ مارچ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ‘بھارت اور عمران خان دونوں پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ‘دنیا کا سب سے بڑ دہشت گردملک بھارت ہے ‘بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا حکومت اور پاکستان انکے ساتھ ہیں ‘فوج اور حکومت متحد ہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں ملک کو مضبوط بنا رہی ہے2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نمونگ کے خاتمے کا وعدہ بھی پورا کر یں‘ انٹر ویو اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 22:41

لاہور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیر علی نے کہا ہے کہ 30ستمبر بھی گزر جائیگا اور عمران خان2018کے بعد بھی روتے رہیں گے ‘ہمیں رائے ونڈ کا دفاع کر نا آتا ہے ‘گھروں پر حملہ کر نیوالوں کو نہیں چھوڑ یں گے ‘عمران خان جن کو چور کہتے رہے ان سے ہی ہاتھ ملا رہے ہیں‘رائے ونڈ مارچ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ‘بھارت اور عمران خان دونوں پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ‘دنیا کا سب سے بڑ دہشت گردملک بھارت ہے ‘بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا حکومت اور پاکستان انکے ساتھ ہیں ‘فوج اور حکومت متحد ہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں ملک کو مضبوط بنا رہی ہے2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نمونگ کے خاتمے کا وعدہ بھی پورا کر یں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیر علی نے کہا کہ سڑکوں پر زلیل خوار ہونا عمران خان اور تحر یک انصاف والوں کا مقدر بن چکا ہے اور عمران خان ہر وقت روتے رہتے ہیں اور 2018کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کا میاب ہوگی اور تحر یک انصاف کو ایسی عبر ت ناک شکست ہوگی جسکے کی وجہ سے عمران خان آئندہ عام انتخابات کے بعد بھی روتے ہی رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کسی بھی طر ح تحر یک انصاف کے دھر نوں اور احتجاج سے اقتدار سے جانیوالی نہیں وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کے وعدے پورے کیے جائیں گے مگر بھارت اورعمران خان دونوں پاکستان کی ترقی کی دشمن ہیں انکو بھی ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑ ا دہشت گردملک ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف نے اقوام متحدہ میں نہ صرف بھارت کے چہرے کو بے نقاب کیا ہے بلکہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بھی بھر پور آواز بلند کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پاکستان کے تمام دشمنوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ملک دشمنوں کے خلاف افواج پاکستان حکومت اور عوام متحد ہے اور پاکستان کو ختم کر نے کی باتیں کر نیوالوں کے عزائم کو خاک میں ملادیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات