چمن‘ پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو روک دیاگیا

افغانی تذکیرہ پر آمدروفت کیاجائے ‘افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کا پاکستانی تاجروں کو انتباہ

اتوار 25 ستمبر 2016 22:07

چمن‘ پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو روک ..

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو روک دیاگیا افغانی تذکیرہ پر آمدروفت کیاجائے افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کا پاکستانی تاجروں کو انتباہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو مسلسل دوروز سے افغانستان میں داخلے سے روک رکھا ہے جس پر ہزارو ں کی تعداد میں تاجر افغانستان میں داخل ہونے سے رک گئے تاجروں نے آئی این پی کو بتایاکہ گزشتہ روز سے آج بھی مسلسل دوروز پاک افغان سرحد با ب دوستی کے مقام پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو زدوکوب کیاجاتا ہے اور انہیں واپس پاکستان بھیج دیاجاتاہے جب سے پاکستان اور ہندوستان کے حالات خراب ہوئے ہیں اور ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف فوجی جارحیت کی دھمکی کے بعد سے افغان سیکورٹی فورسز کا رویہ بھی پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز ہوگیا ہے اور پاکستانی تاجروں کو یہ کہہ کر واپس کردیا جاتاہے کہ افغانی تذکیرہ جوکہ افغانی شناختی کارڈ ہے اس کو بناؤ یا پاسپورٹ ویزہ پر افغانستان میں داخل ہوجاؤ اور ان کو واپس پاکستان بھیج دیاجاتاہے جس پر پاکستانی تاجروں کا افغان ویش منڈی میں کروڑوں روپے کا مال پھنس گیا ہے جبکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بھی افغان حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے بند کیاگیا ہے اور جگہ تنگ ہونے کا بہانہ کیاگیاہے اور مزید کنٹینرز کا جگہ نہیں ہونے کا کہہ کر پاکستان سے افغان ٹرانزٹ ٹرید کے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کو مکمل طور پر بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سینکڑوں کنٹینرز پاکستان کے علاقے میں باب دوستی کے نزدیک کھڑے ہیں ۔