باجوڑایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، قبائلی رہنماء جاں بحق،ایک شخص شدید زخمی

اتوار 25 ستمبر 2016 22:07

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی رہنماء جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے شام باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقہ ترخو میں سڑک کے قریب کچے راستے میں پہلے سے نصب ریموٹ کنڑول بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب قبائلی رہنماء ملک فضل منان اپنے ساتھی علیم گل کے ہمراہ پیدل گزررہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنماء ملک فضل منان جاں بحق جبکہ علیم گل شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیااو ربعد ازاں مزید علاج کیلئے پشاور روانہ کیاگیاہے۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔