Live Updates

بانی ایم کیوایم پارٹی کی قیادت کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لا سکتا ہے ‘ نبیل گبول

آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم تقریبا ختم ہو جا ئیگی کیونکہ لوگ سوچے گے وہ بانی ایم کیوایم کے حمایتی کو ووٹ دیں یا فاروق ستار کو دیں ‘بانی ایم کیوایم کا سیاسی باب اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے‘بانی ایم کیوایم کے نام پر مصطفی عزیز آبادی تقریر یں کرتے ہیں ‘تحریک انصاف کے کراچی میں سب لیڈر خود کو عمران خان سمجھتے ہیں اور انکو انکے گھروں والے بھی ووٹ نہیں دیتے‘ انٹر ویو

اتوار 25 ستمبر 2016 22:01

بانی ایم کیوایم پارٹی کی قیادت کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لا سکتا ہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم پارٹی کی قیادت کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لا سکتا ہے کیونکہ بانی ایم کیوایم کا سیاسی باب اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے‘آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم تقریبا ختم ہو جا ئیگی کیونکہ لوگ سوچے گے وہ بانی ایم کیوایم کے حمایتی کو ووٹ دیں یا فاروق ستار کو دیں ‘بانی ایم کیوایم کے نام پر مصطفی عزیز آبادی تقریر یں کرتے ہیں ‘تحریک انصاف کے کراچی میں سب لیڈر خود کو عمران خان سمجھتے ہیں اور انکو انکے گھروں والے بھی ووٹ نہیں دیتے ۔

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان سچے اور ملک کیلئے سوچتے ضرورہیں مگر انکو پاکستان کی سیاست نہیں آتی اور عمران خان کو یہ بھی سمجھ لینا چاہیے جب تک انکے پاس جتنے والے لوگ نہیں ہوں گے وہ اس وقت تک وزیر اعظم نہیں بن سکتے مگر بد قسمتی سے عمران خان ابھی تک کسی اور طرف چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیوایم کے بانی مستقبل میں اپنی جماعت کو بچانے اور چلانے کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لاسکتے ہیں مگر اصل میں بانی ایم کیوایم کا سیاسی باب اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کے نام پر مصطفی عزیز آبادی تقریر یں کرتے ہیں اور پارٹی کے لوگوں کو بھی ہدایت دیتے رہے ہیں اور ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستارسمیت انکے دیگر لوگ بھی جانتے رہے ہیں لیکن کسی کو فون نہ سننے کی جرات نہیں ہوئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات