ملکی جغرافیائی حدود کے ہر انچ پر عملداری قائم کرنے کے علاوہ ملکی استحکام‘ بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کفار کی شر انگیزیاں انتہائی خطرناک ہیں جس سے بچنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت اور متعلقہ ادارے دہشتگردی‘ بڑھتی ہوئی ملک و اسلام دشمنی کو روکنے کیلئے مدارس کو تحفظ فراہم کریں مدارس اسلام کی نرسریاں ہیں اور کوئی بھی مدرسہ دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 21:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی جغرافیائی حدود کے ہر انچ پر عملداری قائم کرنے کے علاوہ ملکی استحکام‘ بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کفار کی شر انگیزیاں انتہائی خطرناک ہیں جس سے بچنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت اور متعلقہ ادارے دہشتگردی‘ بڑھتی ہوئی ملک و اسلام دشمنی کو روکنے کیلئے مدارس کو تحفظ فراہم کریں مدارس اسلام کی نرسریاں ہیں اور کوئی بھی مدرسہ دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کو چھیڑ کر نئی جنگ شروع نہ کرے مدارس ختم کرنے کا مغربی ایجنڈا چلایا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سود کیخلاف قانون سازی ہونی چاہیئے پوری دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھونڈرا پیٹنے والوں کی زبانیں کشمیر کے ظلم پر کیوں چپ ہیں پاکستان بھارت کیساتھ بامقصد مذاکرات کا ہمیشہ حامی رہا ہے تاہم یکطرفہ مذاکرات کسی طور ممکن نہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں دنیا ایک بار ان سے پوچھ تو لے بھارتی واویلا کشمیر کے تاریخی حقائق تبدیل نہیں کرسکتا پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی سیاست کا جو طریقہ اپنایا ہے وہ کسی طرح درست نہیں احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر احتجاج برائے احتجاج ہو احتجاج برائے تشدد نہ ہو مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری دنیا میں اسلام جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے کفار پر لرزہ طاری ہے آنیوالا وقت اسلام کا ہے اور جو طاقت کے بل بوتے پر اسلام کی محبت لوگوں کے دلوں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے اپنے گھروں میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسلام کے پھیلنے کی بڑی وجہ دینی مدارس ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم ممالک ایکدوسرے کی مصنوعات استعمال کریں تمام مسلم ممالک آپس میں تجارت کو فروغ دیں تو کفار کو معلوم ہو کہ دنیا میں کتنے مسلمان ان کی مصنوعات استعمال کرتے ہیں جب تک امت مسلمہ میں اتفاق نہیں ہوگا اس وقت تک امت مسلمہ پر مظالم کے پہاڑ توڑتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :