ٹنڈوالہیارکی ہندو بھیل برادری کا نریندر مودی کی پاکستان کو دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مودی سن لو ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ‘ بھارتی دھمکیاں بے کار ہیں‘اگر پاک سرزمین کی طرف ایک قدم بھی بڑھایا گیا تو پاکستان کی ہندو برادری پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کریں گے اور اپنے سروں پر کفن باندھ کر اس ملک کی حفاظت کریں گے‘جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اْس کی آنکھیں نکال دیں گے‘ملک کی طرف غلط ارادوں سے انگلی اٹھائی گئی تو وہ بازو جڑ سے کاٹ دیں گے ہندو بھیل برادری کے نو منتخب صدر ڈاکٹر گلاب رائے کا احتجاجی مظاہرین سے خطاب

اتوار 25 ستمبر 2016 21:26

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) ہندو بھیل برادری کے نو منتخب صدر ڈاکٹر گلاب رائے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سن لو ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ‘ بھارتی دھمکیاں بے کار ہیں‘اگر پاک سرزمین کی طرف ایک قدم بھی بڑھایا گیا تو پاکستان کی ہندو برادری پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کریں گے اور اپنے سروں پر کفن باندھ کر اس ملک کی حفاظت کریں گے‘جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اْس کی آنکھیں نکال دیں گے‘ملک کی طرف غلط ارادوں سے انگلی اٹھائی گئی تو وہ بازو جڑ سے کاٹ دیں گے۔

اتوار کو ٹنڈوالہیار میں ہندو بھیل برادری نے آل پاکستان کے نو منتخب صدر اور اراکین و ممبران کے ہمراہ مودی سرکار کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ ”پاکستان پر بری نظر ڈالنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے اور اگر ملک کی طرف غلط ارادوں سے انگلی اٹھائی گئی تو وہ بازو جڑ سے کاٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

بھیل برادری کی جانب سے آل پاکستان کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد ہندو برادری کی جانب سے مودی حکومت کی جارحیت اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر بھیل برادری کے مرکزی صدر ڈاکٹر گلاب رائے بھیل و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں“۔

انہوں نے مودی اور بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”انڈیا کی جانب سے جو دھمکیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے یہ سب بے کار ہیں، اگر پاک سرزمین کی طرف ایک قدم بھی بڑھایا گیا تو پاکستان کی ہندو برادری پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کریں گے اور اپنے سروں پر کفن باندھ کر اس ملک کی حفاظت کریں گے“۔