اسٹیٹ بینک نے دہشتگرد تنظیموں کے اکاوٴنٹ منجمد کرنا شروع کردیئے

اتوار 25 ستمبر 2016 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل کاوٴنٹر ٹیررزم اتھارٹی (نیکٹا )کی ہدایات پر عمل درآمد کا آغاز کردیا، دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے اکاوٴنٹ منجمد کرنا شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے اکاوٴنٹ منجمد کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور شیڈول 4 میں شامل افراد کے ملک بھرمیں 2 ہزار 100 کے قریب بینک اکاوٴنٹس منجمد کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کو شیڈول4 میں شامل افراد کے نام اورشناختی کارڈزکی فہرستیں دی گئی تھیں، اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں کو 15 روز قبل ہدایات جاری کیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول4 میں شامل افراد کی فہرستیں ضلعوں کی سطح پرحال ہی میں اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔