بھارت کی گولی کا جواب پھولو ں سے نہیں دیا جاسکتا ،جارحیت کی تو ملک کے 18 کروڑ عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، پاکستان ایک مضبوط ایٹمی قوت ہے کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،آج کے پاکستان اور 1947کے پاکستان میں بہت فرق ہے ،آج حقیقی معنوں میں ملک ایشئن ٹائیگر بن چکا ، کشمیریوں کی حق خوداریت کو دبایا نہیں جاسکتا

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی وفد سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 21:25

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکرم خان درانی نے کہا کہ بھارت کے گولی کا جواب پھولو ں سے نہیں دیا جاسکتا جارحیت کی تو ملک کے آٹھارہ کروڑ عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی پاکستان ایک مضبوط اور ایٹمی قوت ہے ہمیں کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں آج کے پاکستان اور 1947کے پاکستان میں بہت فرق ہے آج حقیقی معنوں میں ملک ایشئن ٹائیگر بن چکا ہے کشمیریوں کی حق خوداریت کو دبایا نہیں جاسکتا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کی موثر آواز ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی آواز بن کر کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو دورہ بنوں کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما ملک نیاز علی خان اور درانی لورز کے مرکزی صدر ڈاکٹر عمردراز سوکڑی کی قیادت میں وفد سے ملاقات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایم پی اے ملک ریاض خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دشمن ملک بھارت کے مداخلت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا یہاں پر رہ کے ملوث ہونے اور دہشت گردی کے واقعات میں اُن کا براہ راست تعلق ہے بھارت صرف ہمارے اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے بھارت پر واضح کردیتے ہیں کہ پاک چائنہ منصوبہ فوج کی نگرانی میں مکمل ہوگا بھارت لاکھ کوشش کرلیں منصوبہ پاتکمیل کو پہنچے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب ملک کی ترجمانی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی آواز تھی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق عمل درآمد کیا جائے آج مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت اور کمیٹی کی سربراہی میں کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف کردار پوری دنیا پر عیاں ہے مگر کشمیریوں کو اُن کا حق دیئے بغیر بھارت کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کا مقصد ملک کو سیاسی عدم استخکام کی طرف لیجانے کی کوشش ہے مارچ اور دھرنے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں مگر عمران خان بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مارچ کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر بہتر طرز حکمرانی اورگڈ گورنس کی بدولت عالمی دنیا میں پاکستان کا امیج مزید بہتر ہوا ہے جوکہ خوش آئندہ بات ہے۔