پاکستان کا افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم

افغانستان میں امن کے خواہاں اورافغان قیادت میں امن کی تمام پر خلوص کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، افغان عوام خوشحالی کے حق دار ہیں ، افغانستان میں امن پورے خطے اور خصوصاً پاکستان کے مفاد میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 25 ستمبر 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) پاکستان نے افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی قیادت میں امن کی تمام پر خلوص کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومت اورحزب اسلامی کے معاہدے کا خیر مقدم اور افغانستان میں کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ، افغانستان کی قیادت میں امن کی تمام پر خلوص کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ افغان عوام خوشحالی کے حق دار ہیں ، ہم افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پر عزم ہیں ۔ افغانستان میں امن پورے خطے اور خصوصاً پاکستان کے مفاد میں ہے ۔