رائے ونڈ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطر ہ نہیں ‘(ن) لیگ کومحاذآرائی او ر ٹکراؤ کی سیاست مہنگی پڑ ے گی ‘شاہ محمودقریشی

پانامہ لیکس کی آزاد تحقیقات کی صورت حکمران اقتدارمیں نہیں جیل میں ہوں گے ‘ہم آج بھی سولو فلائٹ نہیں اپوزیشن کو ساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں مگر رائے ونڈ مارچ میں شر کت کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی مر ضی سے ہی کر نا ہے ‘وائس چےئر مین تحر یک انصاف کی گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطر ہ نہیں ‘(ن) لیگ کومحاذآرائی او ر ٹکراؤ کی سیاست مہنگی پڑ ے گی ‘پانامہ لیکس کی آزاد تحقیقات کی صورت حکمران اقتدارمیں نہیں جیل میں ہوں گے ‘ہم آج بھی سولو فلائٹ نہیں اپوزیشن کو ساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں مگر رائے ونڈ مارچ میں شر کت کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی مر ضی سے ہی کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ کے دوران کسی بھی صورت قانون کو ہاتھ میں لیں گی بلکہ ہم پرامن اور جمہو ری انداز میں احتجاج کر یں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ سے ملک میں جمہو ریت کو نہیں لیکن کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کو خطر ہ ہے کیونکہ (ن) لیگ والے ایک بات بڑی اچھی طر ح سمجھتے ہیں کہ ملک میں جب بھی شفاف احتساب ہوگا تو کر پٹ لوگ اقتدار نہیں جیلوں میں ہوں گے ۔