سیکرٹری لاء جیسے لوگوں کو نوازشریف نے ہی توسیع دی وہ پانامہ لیکس پر انکی زبان ہی بول رہے ہیں ‘ چوہدری اعتزاز احسن

جب تک نوازشر یف کا پانامہ لیکس پراحتساب نہیں ہوگا ہم انکا گریبان نہیں چھوڑیں گے ‘ نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آرکا 15دن کیلئے حوالے کر دیں پانامہ لیکس کی پائی پائی وصول کر کے دکھاؤں گا ‘ نوازشر یف کہتے ہیں مگر کسی صورت اپنا حتساب نہیں چاہتے ‘(ن) لیگ کی مر ضی سے پانامہ لیکس کے تحقیقات کو سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا‘ نو ازشر یف اور انکے خاندان کو آخر کار احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا‘ ‘انٹرویو

اتوار 25 ستمبر 2016 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیکرٹری لاء جیسے لوگوں کو نوازشریف نے ہی توسیع دی وہ پانامہ لیکس پر انکی زبان ہی بول رہے ہیں ‘ نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آرکو 15دن کیلئے میرے حوالے کر دیں پانامہ لیکس کی پائی پائی وصول کر کے دکھاؤں گا ‘ نوازشر یف کہتے ہیں مگر کسی صورت اپنا حتساب نہیں چاہتے ‘(ن) لیگ کی مر ضی سے پانامہ لیکس کے تحقیقات کو سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ایف بی آراور نیب جیسے ادارے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کر سکتے انکوشر م سے ڈوب مر نا چاہیے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف نے ایف بی آر سمیت تمام قومی اداروں کے اہم لوگوں کا کنڑ یکٹ پر لگا رکھا ہے اور وفاقی لاء سیکرٹری بھی ایسے لوگوں میں شامل ہیں اس لیے وہ (ن) لیگ ہی زبان بول رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب پانامہ لیکس کی آئین وقانون کے مطابق تحقیقات کرسکتی ہے اور نیب تحقیقات کر یں تو پانامہ لیکس کے تمام ثبوت بھی انکو مل جائے مگر وہ ٹس سے مس ہونے کو ہی تیار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو (ن) لیگ کو تحر یک انصاف کو پر امن احتجاج کر نے دینا چاہیے اور (ن) لیگ کے جو لوگ اشتعال کی سیاست کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو پارٹی سے فارغ کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نوازشر یف کا پانامہ لیکس پراحتساب نہیں ہوگا ہم انکا گریبان نہیں چھوڑیں گے اور نوازشر یف اور انکے خاندان کو آخر کار احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا ۔