سابق صدرپرویز مشرف کے نجی تقریب کے دوران ”شکر ونڈا رے“ پر اہلیہ کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرویز مشرف کمر درد کے علاج کا نیا طریقہ سکھا رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

اتوار 25 ستمبر 2016 20:49

سابق صدرپرویز مشرف کے نجی تقریب کے دوران ”شکر ونڈا رے“ پر اہلیہ کے ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء) کمر کی تکلیف کے باعث علاج کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے نجی تقریب کے دوران ”شکر ونڈا رے“ پر اہلیہ کے ہمراہ ٹھمکوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی‘ عوام کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار چند ایک نے کمانڈو کے رقص پر داد تحسین دیا تو چند کا کہنا تھا کہ ”پرویز مشرف کمر درد کے علاج کا نیا طریقہ سکھا رہے ہیں“۔

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف جو کمر کا علاج کی غرض سے آج کل بیرون ملک مقیم ہیں نے ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تقریب کی ویڈیو میں سابق صدر براؤن کلر کی قمیض اور سفید شلوار کے ساتھ گلے میں دوپٹہ ڈالے خوشی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ جھوم رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

73 سالہ سابق صدر کے مشہور گیت”شکر ونڈا رے“ پر ٹھمکوں پر عوام نے اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

پرویز مشرف کے حامیوں کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صدا سلامت اور صحت مند رہیں جبکہ چند ایک کا کہنا ہے کہ ”پرویز مشرف کمر درد کے علاج کا نیا طریقہ سکھا رہے ہیں“۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود پکڑائی نہیں دیتے۔ کچھ مہینے پہلے بھی عدالت نے جب دباؤ بڑھایا تو سابق صدر ہسپتال جاپہنچے اور ان کی ہسپتال کے لباس میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کمر کے ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :