بھارت نے سمجھوتہ ایکسپر یس ٹر ین سروس کو بند کر دیا‘(کل)بھارت کیلئے روانگی نہیں ہوگی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 ستمبر 2016 20:49

بھارت نے سمجھوتہ ایکسپر یس ٹر ین سروس کو بند کر دیا‘(کل)بھارت کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء) بھارت نے پاکستان اور بھارت کے در میان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپر یس ٹر ین سروس کو بند کر دیا ‘کل (سوموار) پاکستان سے بھارت کیلئے روانگی سے بھی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت میں کشید گی کے بعد بھارت نے سمجھوتہ ایکسپر یس ٹر ین سروس بھی بندکر دی ہے اور اتوار کے روز اس حوالے سے بھارتی حکام نے پاکستانی ریلوے حکام کو بتادیا ہے کہ ہم نے پاکستان کو سمجھوتہ ایکسپر یس ٹر ین سروس کو فی الحال بند کر دیا ہے اس لیے کل (سوموار) کے روز لاہور سے بھارت کیلئے سمجھوتہ ایکسپر یس ٹرین روانہ نہ کی جائے جسکے بعد ریلوے نے بھارت جانیوالے مسافروں کو آگاہ کر نا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :