تحریک انصا ف کا رائے ونڈ مارچ سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو خط

تحریک انصاف رائیونڈ میں پر امن مارچ کرنے جا رہی ہے‘رائیونڈ مارچ پرپٹرول پمپس کھلے رکھ کرپٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خط کا متن

اتوار 25 ستمبر 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف نے پاناما لیکس میں کرپشن کے خلاف لاہور رائے ونڈ میں اپنے مارچ سے متعلق چیف سیکر ٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے،خط پارٹی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب کی طرف سے لکھاہے خط میں چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف رائیونڈ میں پر امن مارچ کرنے جا رہی ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،اس لیے رائیونڈ مارچ پرپٹرول پمپس کھلے رکھ کرپٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے ہے کہ مسلم لیگ (ن)سے متعلق جوتحفظات سے ان کے بارے میں چیف سیکرٹی کو خط لکھ دیا ہے،جانثارنوازفورس کے نام سے عسکری ونگ بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پر امن اختجاج کرنے جا رہی ہے جسے پر تشدد بنا نے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پر امن اختجاج کرنا ہمارحق ہے جو ہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :